ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نیپال میں سیلاب اور زمینی تودوں کے نتیجے میں54افراد ہلاک

نیپال میں سیلاب اور زمینی تودوں کے نتیجے میں54افراد ہلاک

Thu, 28 Jul 2016 11:10:43  SO Admin   S.O. News Service

کاٹھمنڈو27جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)نیپال میں بڑے پیمانے پر بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور زمینی تودے گرنے سے54افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔ سرکاری بیانات کے مطابق مون سون کی شدید بارشوں کے باعث ملک بھر کے دریاؤں میں پانی اپنی بلندترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ سیلاب اور زمینی کٹاؤ کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ متاثرہ دیہات میں پھنسے ہوئے انسانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر اور ربڑ کی کشتیاں استعمال کی جا رہی ہیں۔ نیپال میں مون سون سیزن کے دوران ہر سال درجنوں افراد سیلاب اور زمینی تودوں کی زَد میں آ کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔


Share: